30 جولائی 2011 - 19:30

جنوبي افغانستان ميں ايک دھماکے ميں کم از کم گيارہ پوليس اہلکار مارے گئے ہيں ـ

ابنا: کابل سے موصولہ اطلاعات کے مطابق صوبہ ہلمند کے گورنر کے ترجمان داؤد احمد نے بتايا ہے کہ دھماکہ صوبہ ہلمند کے شہر لشکر گاہ ميں پوليس اسٹيشن کے سامنے اتوار کي صبح ہوا ـ

واقعے کے بعد پوليس نے علاقے کا محاصرہ کر لياـ ابھي کسي نے اس حملے کي ذمہ داري قبول نہيں کي ہےـ امريکي اور نيٹو افواج کے کاميابي کے دعوؤں کے باوجود افغانستان اور پاکستان دونوں ملکوں ميں بد امني بڑھ رہي ہےـ مقامي عوام قابض افواج کو اس کي اصلي وجہ سمجھتے ہيں اسي لئے وہ بارہا مظاہرے کرکے قابض افواج کے انخلاء کا مطالبہ بھي کر چکے ہيں۔
............

  /169